لگتا ہے سنی اتحاد کونسل کے لوگ 5سال اسی میں گزار دیں گے کہ یہ نہیں جیتے، خرم دستگیر

Khurram Dastagir

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ لگتا ہے سنی اتحاد کونسل کے لوگ 5سال اسی میں گزار دیں گے کہ یہ نہیں جیتے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”ہم دیکھیں گے منصور علی خان کے ساتھ”میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ آئین کہتا ہے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے دن کوئی بحث نہیں ہو گی ، سنی اتحاد کونسل کے رہنماوں کو منانے کیلئے اسپیکر نے دو بار کمیٹی کو بھیجا ، ہمیں دکھ ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے ممبران اسمبلی میں موجود نہیں تھے۔ سنی اتحاد کونسل کی بڑی تعداد مقررہ وقت پر اسمبلی آئی تھی۔

مریم نواز کا 300 سے کم یونٹ استعمال کرنیوالوں کو سولر سسٹم دینے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ مریم نواز پہلی خاتون وزیراعلیٰ بنی ہیں ، انہوں نے طویل ایجنڈا اسمبلی میں رکھا ہے ، ہر کوئی اپنی بہتر تجاویز لے کر آئے اور بہتری پر مقابلہ کرنا سب کا حق ہے ۔ لیکن مجھے لگتا ہے سنی اتحاد کونسل کے لوگ 5سال اسی میں گزار دیں گے کہ یہ نہیں جیتے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ ائیر ایمبولینس جس نے بھی بنائی وہ آ کر بتا دیتے ، اب ہمارے ووٹرز اور پاکستانی آگے کا راستہ دیکھ رہے ہیں ، اگر پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں اسپتال بنائے تو وہ سامنے رکھے۔

الیکشن کرانا مکمل طور پر الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ، انتخابات نہ کرانے پر یہ لوگ عدالتوں میں گئے تھے۔

پی آئی اے کی ایک اور فضائی خاتون میزبان کینیڈا میں غائب

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے ہمیشہ اپنی جماعت کے مفادات کو آئین پر ترجیح دی ہے ، عارف علوی نے اب کہا ہے کہ میں قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلاوں گا ، اگر وہ نہیں بلاتے تو 21دن کے روز اجلاس خودبخود بلا لیا جائے گا ۔

تین دن کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ہر صورت میں ہونا ہے ، صدر مملکت جمہوری رواداری کا مظاہرہ کریں ، عارف علوی کو پتہ ہے کہ وہ اس اجلاس کو نہیں روک سکتے ، چند روز کے اندر اجلاس ہو گا اور وفاقی حکومت بھی اسی ہفتے وجود میں آ جائے گی ۔


متعلقہ خبریں