انٹربینک میں ڈالر مزید 16 پیسے سستا ہو گیا

Dallor ڈالر یورو برطانوی پاونڈ ریال درہم

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیاں بھی سستی ہوگئیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 16 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی

جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 279 روپے 36 پیسے سے کم ہو کر 279 روپے 20 پیسے پر بند ہوئی۔

مریم نواز کا 300 سے کم یونٹ استعمال کرنیوالوں کو سولر سسٹم دینے کا اعلان

آج صبح کاروبار کے آغاز کےپر انٹر بینک میں ڈالر مزید 6 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایکسچینج کمپنیوں نے ڈالر کی قیمت خرید 281 روپے اور قیمت فروخت 282.3 روپے رکھی ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کا ریٹ 279 روپے ، 36 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کی بڑی جماعت بن گئی

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں برطانوی پائونڈ کی قیمت میں 8 پیسے کی کمی کے بعد نئی قیمت 353 روپے 87 پیسے ہو گئی ہے اسطرح سعودی ریال 4 روپے 13 پیسے سستا ہونے کے بعد 74 روپے 45 پیسے جبکہ اماراتی درہم بھی 4 روپے 42 پیسے سستا ہونے کے بعد 76 روپے 6 پیسے کا ہو گیا ہے ۔

اس کے علاوہ جاپانی ین 6 پیسے کی کمی کے بعد 1.85روپے جبکہ چینی یوآن 2.23 پیسے کی کمی سے 38.79 پر بند ہوا۔ رواں مالی سال کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 6 روپے 79 پیسے یعنی 2.43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 


متعلقہ خبریں