پاکستان مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کی بڑی جماعت بن گئی

national assembly

پاکستان مسلم لیگ ن خواتین و اقلیتوں کی نشستوں کی تقسیم کے بعد قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔

عام انتخابات میں 75 سیٹیں جیتنے اور 9 آزاد اراکین کی شمولیت کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی تعداد قومی اسمبلی میں 84 ہو گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کر  دیے۔

علیم خان نے لاہور کی صوبائی نشست پی پی149چھوڑدی

خواتین و اقلیتوں کی نشستیں ملنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن 108 ارکان کیساتھ ایوان کی بڑی جماعت بن گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ن لیگ کی 75 جنرل نشستوں اور 9آزاد امیدواروں  کے شامل ہونے کے بعد تعداد84ہو گئی، جبکہ اقلیتوں کی چاراورخواتین کی20 نشستیں ملنے کے بعد مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد ایوان میں ایک سو آٹھ ہو گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں