حارث رؤف انجری کے باعث پی ایس ایل9 سے باہر


فاسٹ بالر حارث رؤف انجری کے باعث پی ایس ایل9 سے باہر ہوگئے ہیں۔

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 روپے سے 100 روپے فی کلو لیٹر کمی کردی گئی

لاہور قلندرز کے مطابق حارث رؤف کو صحت یاب ہونے کیلئے 4 سے 6 ہفتے درکار ہیں، حارث رؤف پاکستان کا اثاثہ ہیں ،جلد کھیلا کر نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔

یاد رہے لاہور قلندرز کی ٹیم رواں سیزن میں اب تک 4 میچز کھیل چکی ہے اور چاروں میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب پی ایس ایل کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز نے تصدیق کی ہے کہ انگلش فاسٹ بولر اولی اسٹون کمر کے دائیں حصے میں انجری کے باعث رواں ایڈیشن سے باہر ہوگئے ہیں۔

بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان پہنچ گیا

انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے اولی اسٹون کی جگہ فرنچائز متبادل کھلاڑی کیلئے درخواست دے گی۔

انگلش کرکٹر 20 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے پہلے ہی میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے، وہ چوتھے اوور کی بقیہ دو گیندیں بھی مکمل نہیں کرواسکے تھے اور میدان سے باہر چلے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں