گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 روپے سے 100 روپے فی کلو لیٹر کمی کردی گئی

Utility Stores

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی ،کوکنگ آئل ،چائے و دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔

بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان پہنچ گیا

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 روپے سے 100 روپے فی کلو لیٹر کمی کی گئی ہے۔

ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورزپر برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی 100 روپے فی 800گرام پیک کمی ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ملک میں افراط زر کی شرح میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر 0.04 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 30.68 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل9 ،ملتان سلطانز کو شدید دھچکا لگ گیا

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے افراط زر بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 22 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں روزمرہ استعمال کی آٹھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اس کے برعکس 23 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 14.42 فیصد، انڈے 11.19 فیصد، ایل پی جی 1.82 فیصد، پانچ لیٹر کوکنگ آئل 0.75 فیصد، آٹا 0.36 فیصد، سرسوں کا تیل 0.33 فیصد، آلو 0.23 فیصد اور ایک کلو بناسپتی گھی کی قیمت میں 0.11 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اقتصادی استحکام اور خوشحالی کیلئے پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ کام کے منتظر ہیں، آئی ایم ایف

اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 22.71 فیصد، کیلا 7.40 فیصد، ڈیزل 3.02 فیصد، چکن 1.22 فیصد، پٹرول 1 فیصد، چینی 0.87 فیصد، مٹن 0.86 فیصد، بیف 0.74 فیصد، دہی 0.71 فیصد، دال مونگ 0.54 فیصد، جلانے کی لکڑی 0.20 فیصد اور جارجٹ کی قیمت میں 0.14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.08 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب ، سندھ اسمبلی :سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں الاٹ

17733 روپے سے لے کر 22888 روپے، 22889 روپے سے لے کر 29517 روپے، 29518 روپے سے لے کر 44175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپوں کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.03 فیصد (کمی)، 0.01 فیصد (کمی)، 0.02 فیصد اور 0.09 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صارفین کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں