25 فروری سے ملک میں بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی

rain محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ بالائی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ خیبرپختونخواکے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب برفباری کے 6روزبعدبھی وادی لیپہ کا زمینی رابطہ بحال نہیں ہوسکا ہے، راستے نہ کھلنے کی بدولت ایک لاکھ کی آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے۔

آزادکشمیر کے محکمہ شاہرات کا کہنا ہے کہ روڈ کی بحالی کاکام چوبیس گھنٹے جاری ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق 26 فروری سے راولپنڈی اسلام آباد میں بارشوں کا آغاز ہوگا، ملک میں 25 فروری کو بارش کا نیا سلسلہ داخل ہو گا۔

ملک میں داخل ہونے والی مغربی ہوائوں سے بلوچستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں