پنجاب ، سندھ اسمبلی :سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں الاٹ


پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کوخواتین کی 36 مخصوص نشستیں الاٹ  کردی گئی ہیں۔

سینیٹ کے انتخابات کب ہونگے؟ مجوزہ شیڈول تیار

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کوخواتین کی 3 مخصوص نشستیں دی گئی ہیں ، ق لیگ کو 2،آئی پی پی کو خواتین کی ایک مخصوص نشست الاٹ کی گئی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کو سندھ اسمبلی میں خواتین کی 20مخصوص نشستیں الاٹ  کی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق  سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کو خواتین کی 6، جی ڈی اے کو ایک مخصوص نشست الاٹ کی گئی۔

25 فروری سے بارشوں، ژالہ باری اور برفباری کا نیا سلسلہ متوقع

پیپلز پارٹی کو سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کی 6 نشستیں الاٹ کی گئی ہیں،سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کو 2اقلیتی نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی پنجاب اسمبلی کی رکن بننے والی خواتین میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، حنا پرویز بٹ، عشرت اشرف، ذکیہ شاہنواز، بشریٰ بٹ، سلمیٰ بٹ سلمیٰ تیمور، راحیلہ نعیم، ثانیہ عاشق، مہوش سلطانہ وغیرہ شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات ، عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

پیپلز پارٹی کی مخصوص نشستوں پر رکن اسمبلی بننے والی خواتین اراکین میں نیلم جبار، نرگس فیض اور شازیہ عابد منتخب ہوئی ہیں۔ سارہ احمد استحکام پاکستان پارٹی کے کوٹے پر رکن اسمبلی بن گئی ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کی تاشفین صفدر اور سلمیٰ سعید بھی رکن اسمبلی بنی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں