25 فروری سے بارشوں، ژالہ باری اور برفباری کا نیا سلسلہ متوقع

طوفانی بارشوں

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز نے اعلان کیا ہے کہ 25 فروری سے ملک بھر میں بارشوں، ژالہ باری اور برفباری کا نیا سلسلہ متوقع ہے۔مزید برآں، کراچی اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں بھی اس دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

سنی اتحاد کونسل کا مخصوص نشستوں کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع

سردار سرفراز نے مغربی لہروں کے اثر کی وجہ سے اگلے ہفتے سے شمالی علاقوں میں برفباری کے ساتھ ساتھ اہم بارشوں کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ’’ہم 25 فروری سے کچھ اچھی بارشوں کی توقع کر رہے ہیں، جو مارچ تک جاری رہے گی یا مغربی لہروں کے زیر اثر اپریل تک بڑھ سکتی ہے‘‘

حضرت لعل شہبازقلندر کا سالانہ عرس ، 29 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

چیف میٹرولوجسٹ نے مزید بتایا کہ اس دوران شمالی علاقوں میں پہاڑیوں پر برفباری بھی متوقع ہے جس سے ملک میں دھند اور سموگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ متوقع موسمی حالات کے دوران ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

ڈاکٹر سردار سرفراز نے ان سیاحوں کے لیے بھی خوشخبری سنائی جو برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے سوات اور چترال جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں اس دوران شدید برف باری ہوگی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں