شدید دھند کے باعث موٹرویز بند

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب میں ایک بار پھر شدید دھند کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو کو شدید دھند کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ سے فاروق آباد تک ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا جبکہ موٹروے ایم 2 کو فاروق آباد سے کوٹ مومن تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے سمندری تک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا اور موٹروے ایم 3 کو ہی فیض پور سے جڑانوالہ تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا جبکہ موٹروے ایم 4 کو عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اور بلوچستان کے گورنرز کس کے ہوں گے؟ فیصلہ ہو گیا

ترجمان نے کہا کہ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں، سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔


متعلقہ خبریں