پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ملتان سلطانز نےاسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 145 رنز کا ہدف ہوم ٹیم نے آخری اوور میں حاصل کیا۔

سلطانز کے رئیس ہینڈرکس نے شاندار ففٹی اسکور کی انہوں نے  6 چوکے اور ایک چھکا لگایا جب کہ محمد رضوان 43،افتخار احمد 18اورخوشدل شاہ نے 3 رن بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

یونائیٹڈ کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سلمان علی آغا نے 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جارڈن کوکس 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں کولن منرو 8، ایلکس ہیلز 2، اعظم خان 13، شاداب خان 11، نسیم شاہ 2، فہیم اشرف نے ایک جبکہ عماد وسیم، ٹائمل ملز اور عبید شاہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی اور محمد علی نے 3، 3 وکٹیں لیں۔ اسامہ میر نے دو جبکہ ڈیوڈ ویلی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس میچ کےلیے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ ملتان سلطانز میں جہاں شاہنواز دہانی کی گہ اولی اسٹون کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدر علی کو آرام کروا کر جارڈن کوز کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا۔


متعلقہ خبریں