ڈالر مزید مہنگا ، دیگر غیر ملکی کرنسیاں سستی ہو گئیں

معمولی اضافہ

تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق بدھ کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 8 پیسے کا معمولی اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی 278 روپے 39 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے47 پیسے کی سطح پر بند ہوئی ہے ۔

رؤف حسن پر حملہ، آئندہ ایسا ہوا ملک بھر میں احتجاج کریں گے، عمر ایوب

کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔ یاد رہے کہ منگل انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید277.25روپے اور قیمت فروخت280.00روپے رہی۔دیگر بڑی کرنسیوں میں برطانوی پاؤنڈ مہنگا جبکہ یورو، سعودی ریال اور اماراتی درہم سستا ہو گیا۔

یورو کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے نئی قیمت 302 روپے 47 پیسے سے کم ہو کر 302 روپے 31 پیسے ہو گئی ہے جبکہ

برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 94 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس سے نئی قیمت 353 روپے 95 پیسے سے بڑھ کر 354 روپے 89 پیسے پر پہنچ گئی ہے ۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے نیا امتحانی شیڈول جاری

خلیجی کرنسیوں میں سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ درہم کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی کے بعد 75 روپے 82 پیسے سے کم ہو کر 75 روپے 79 پیسے پر آگیا ہے جبکہ سعودی ریال کی قیمت معمولی کمی کے بعد 75 روپے 25 پیسے پر رہی ۔


متعلقہ خبریں