سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کی تجویز خود ایم ڈبلیو ایم نے دی، عمر ایوب

سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کی تجویز خود ایم ڈبلیو ایم نے دی، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوگی، ہم اس کے ووٹ کے بغیر بھی وزیراعظم منتخب کروائیں گے۔

سوشل میڈیا پر دیے گئے انٹرویو پر وزیراعظم کے نامزد امیدوار عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ ‘ہم پیپلز پارٹی سے بطور جماعت مدد لیے بغیر ہی اپنا امیدوار منتخب کروالیں گے۔ ہمارے اپنے 180 ارکان ہیں، اپنی سیٹیں واپس لیں گے اور لڑیں گے۔’

تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کر لیا

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ‘ووٹ مانگنا میرا حق ہے، ووٹ مانگنے لاجز میں جائیں گے ہر ایک کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، ہم پارلیمانی لاجز میں سب سے ووٹ مانگیں گے۔ جے یو آئی کے ساتھ بات چیت صرف دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانے تک تھی۔’

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے خود یہ تجویز دی کہ ہمیں سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد کرنا چاہیے اور باہمی مشاورت کے ساتھ یہ فیصلہ کیا گیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے مشکل وقت میں ہمیں اپنا کندھا دیا۔

جمشید دستی نے سنی اتحاد کونسل میں باقاعدہ شمولیت اختیارکرلی

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 نشستوں کے نتائج ہر حکم امتناع دے دیا ہے۔ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات کے بعد مزید انکشافات بھی ہوں گے۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں میں سے کسی نے مجھ سے واپسی کے لیے رابطہ نہیں کیا۔ کسی کی واپسی کے فیصلے کا اختیار صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پاس ہے۔


متعلقہ خبریں