نیپرا سے ایک ماہ کیلئے بجلی 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

Electricity

سی پی پی اے نے نیپرا کو ایک ماہ کیلئے بجلی 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کے لئے درخواست دے دی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے یہ درخواست جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جنوری میں ڈیزل سے 45 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی بجلی پیدا کی گئی۔

جنوری میں ڈیزل سے 10 کروڑ یونٹ بجلی جبکہ فرنس آئل سے 75 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے فی یونٹ بجلی کی قیمت 35 روپے میں پڑی۔

لوکل اور برانڈڈ سریے کی قیمت میں 4سے 5ہزار روپے فی ٹن اضافہ

ایران سے 32 روپے 80 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی، درخواست کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 7 ارب 93 کروڑ80 لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔

نیپرا اگر سی پی پی اے کی درخواست کو منظور کرتا ہے تو پھر صارفین پر 66 ارب 77 کروڑ روپے تک کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

اس درخواست پر فیصلہ نیپرا23 فروری کو سماعت کے بعد کرے گی، اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔


متعلقہ خبریں