لوکل اور برانڈڈ سریے کی قیمت میں 4 سے 5 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہوگیا۔
جس سے لوکل سریا 2 لاکھ 36ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار روپے فی ٹن جبکہ برانڈڈ سریا 2لاکھ 55 ہزار روپے سے بڑھ کر 2لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن پر ہوگیا۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق لوہا منڈیوں میں سکریپ / خام لوہا 1لاکھ 60ہزار روپے فی ٹن تک فروخت ہورہا ہے۔