‘خدارا! اپنے ملک کیلئے سب ایک ہو جاؤ’، آفریدی کی فیصلہ سازوں سے اپیل

Shahid Afridi

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فیصلہ سازوں کے آگے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا! ایک ہوجاؤ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے 2024 کے عام انتخابات سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘عام آدمی ہر روز کی ایک نئی کہانی سے تنگ آگیا ہے، اُس کا مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔’

الیکشن نہیں بلکہ قوم کے ساتھ سنگین مذاق کیا گیا، حافظ نعیم الرحمان

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر التماس ہے کہ آپس میں مل بیٹھ کر مُلک کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالیں۔ پہلے ہی بہت تماشہ بن گیا ہے، اب یہ وطن مزید صدمے برداشت نہیں کرسکتا۔’

سابق کپتان نے مزید لکھا کہ ‘خدارا! اپنی آنے والی نسلوں اور اپنے ملک کے لیے سب ایک ہو جاؤ۔’

خیال رہے کہ 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کے موقع پر شاہد آفریدی نے بھی اپنے ووٹ کاسٹ کرنے کی تصویر ایکس پر شیئر کی تھی۔ انہوں نےاین اے 236 کراچی میں ووٹ اپنا کاسٹ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp