ہالینڈ: دوران ڈرائیونگ سرکھجانے پر 11 لاکھ روپے جرمانہ


ایمسٹرڈیم: ہالینڈ میں ایک شخص کو گاڑی چلاتے ہوئے سر کھجانے پر 400 ڈالر (11 لاکھ روپے) کا جرمانہ ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہالینڈ کے شہری ٹم ہانسن کو دوران ڈرائیونگ موبائل فون پر بات کرنے پر ہرجانے کا نوٹس ملا تو شہری حیران رہ گیا کیونکہ اسے یاد نہیں تھا کہ اس نے گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کیا ہو۔

ٹم ہانسن نے معاملے کو جاننے کے لیے سینٹرل جوڈیشل کلیکشن ایجنسی پہنچ گیا اور ثبوت کے لیے اپنی تصویر نکلوائی جس کی بنیاد پر ہرجانہ بھرنے کا نوٹس ملا تھا۔ ٹم یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وہ مبینہ طور پر گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون کان سے لگائے بات چیت کرتا دکھائی دے رہا تھا۔

تصویر کو بغور دیکھنے پر معلوم ہوا کہ ٹم ہانسن موبائل فون استعمال نہیں کر رہا بلکہ وہ اپنا سر کھجا رہا تھا۔ اس دوران کیمرے نے اس کی تصویر کھینچ لی اور اسے دوران ڈرائیونگ موبائل فون پر بات کرتے ہوئے 11 لاکھ روپے سے زائد کے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا۔

ٹم ہانسن نے اے آئی کیمرے کی غلطی کی وجہ سے خود پر ہونے والے جرمانے کو چیلنج کر دیا مگر فیصلے کے لیے اسے ساڑھے 6 مہینے تک انتظار کرنا ہو گا۔ ٹم  ہانسن کو جرمانے کا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔


متعلقہ خبریں