پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی پی میں رابطے


پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین (پی ٹی آئی پی) کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہو گیا۔

پی ٹی آئی پی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پی کے چیئرمین پرویز خٹک کے استعفیٰ کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان اتحاد پر بات چیت ہوئی۔

دونوں جماعت کے رہنماؤں کے درمیان اتحاد اور خیبر پختونخوا میں حکومت سازی سے متعلق امور زیر بحث آئے جبکہ دونوں جماعتوں کی قانونی ٹیموں کے درمیان بات چیت پر اتفاق ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 9 دہشتگرد مارے گئے

واضح رہے کہ پی ٹی آئی پی کے چیئرمین پرویز خٹک کے استعفیٰ کے بعد اسی روز دونوں جماعتوں کے درمیان رابطے ہوئے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو پارٹی کا نیا چیئرمین بنایا گیا ہے۔

پرویز خٹک پی ٹی آئی کے رکن تھے تاہم انہوں نے گزشتہ سال پارٹی سے علیحدگی کے بعد اپنی نئی پارٹی پی ٹی آئی پی بنائی۔


متعلقہ خبریں