نو منتخب آزاد اراکین کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان


پشاورسے نو منتخب آزاد ایم پی ایز ملک طارق اعوان اور بھکر سے عنایت شاہانی اور عامر نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

نومنتخب آزاد ایم پی اے ملک طارق اعوان نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے اور مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر چیف جسٹس کا موقف سامنے آگیا

ملک طارق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو آگے لے کر جائیں گے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی ترقی کے لیے کام کیا ہے۔

پی پی 92 اور 93 بھکر سےبھی کامیاب آزاد امیدوارعامراورعنایت شاہانی کی بھی شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ڈالر قیمت 250 روپے سے بھی نیچے آنے کی پیش گوئی

اس موقع پر شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کرنے والے آزاد ارکان اسمبلی کا خیر مقدم اور مبارکباد دی اور کہا کہ عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں ہے، معاشی خطرات کا تقاضا ہے کہ سب مل کر پاکستان کے لئے کام کریں۔

صدر مسلم لیگ ن  کا  کہنا تھا کہ جن کا ایجنڈا انتشار ہے، وہ اب بھی انتشار پھیلا رہے ہیں، نواز شریف اپنی ذات اور سیاست کا نہیں، ہمیشہ پاکستان اور عوام کا مفاد سوچتے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امیر مقام کی جانب سے طارق اعوان کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں