انتخابات میں مبینہ دھاندلی، جماعت اسلامی آج احتجاج کرے گی

دھرنے کا اعلان

راولپنڈی: انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی آج احتجاج کرے گی۔

امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی آج جمعہ کو اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کرے گی۔

احتجاج کی قیادت جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما امیر العظیم، لیاقت بلوچ، میاں اسلم و دیگر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ اداروں نے عوامی رائے کے خلاف نتائج دے کرانتخابی عمل پر عوام کے عدم اعتماد کے تاثر کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ انتخابات کے نام پرڈھونگ، بدترین دھاندلی اور ریاستی مشینری کے یکطرفہ استعمال کے خلاف جماعت اسلامی نے عوامی احتجاج کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے بدترین فراڈ الیکشن، جگہ جگہ ٹمپرڈ رزلٹ، پولیس اور ریاستی اداروں کو استعمال کرتے ہوئے عوامی رائے کے خلاف نتائج دے کر انتخابی عمل پر عوام کے عدم اعتماد کے تاثر کو مزید گہرا کر دیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پنجاب نے کہا کہ اداروں نے ماضی کے تلخ تجربات سے کچھ نہیں سیکھا اور گملوں میں مصنوعی حکمران اگانے کے تجربات جاری ہیں جو ملکی سلامتی کے اداروں کے وقار کے منافی ہے۔


متعلقہ خبریں