پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

PTI JUI

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انتخابات 2024 کے نتائج کے خلاف 17 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر سیف نے وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد انتخابی نتائج کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج مولانا فضل الرحمان کے پاس ملاقات کے لیے آئے اور اسد قیصر کی سربراہی میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں متفق ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور انتخابات میں عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ بددیانتی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد جنرل باجوہ کےکہنے پرلائی گئی، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا کہ 8 فروری کے بعد ایک سیاسی منظرنامہ نظر آ رہا ہے اور جے یو آئی ف نے انتخابات کے نتائج کو مسترد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف اس بات پر متفق ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے اور پی ٹی آئی وفد جب آیا تو انہوں نے بھی یہی مدعا رکھا کہ انتخابات صاف شفاف نہیں ہوئے۔


متعلقہ خبریں