نگران وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2روپے 73 پیسے کااضافہ کیا،پیٹرول کی نئی قیمت فی لیٹر 275 روپے 62 ہوگئی ہے۔
اداروں کے ساتھ کوئی غلط فہمی نہیں چاہتے، تمام اراکین اسمبلی سے رابطے میں ہیں،علی امین گنڈا پور
ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 8روپے 37 پیسے کااضافہ کیا گیا،ڈیزل کی نئی قیمت فی لیٹر 287روپے 33پیسے ہوگئی ہے۔یاد رہے 31 جنوری کو بھی پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب اوگرا کی جانب سے ایل این جی کی قیمت میں 9فیصد تک مزید کمی کردی گئی ہے۔
تحریک انصاف والوں نے مجھے پارٹی بیچنےکا کہا ، اختر اقبال ڈار
لیکویڈ نیچرل گیس (ایل این جی )کی قیمت9.03فیصد تک مزید کمی کردی گئی ہے ۔ اوگرا نےیکم فروری سے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے ۔سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.20ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ، سوئی سدرن کے سسٹم پرایل این جی کی قیمت می1.29ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی۔
پی سی بی نے کرکٹر حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا
سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت12.49 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت 12.96 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو معین کی گئی ہے۔