مریم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی این اے 125 لاہور سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے مریم نوازکے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر 20 اعتراضات داخل کیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے 2011 میں ٹی وی پر برملا جھوٹ بولا، کاغذات نامزدگی میں انہوں نے زرعی آمدن  نہیں لکھی اور زیورات و دیگر قیمتی اشیا کی تفصیلات بھی پوشیدہ رکھی ہیں۔

مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر کیے گئے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کی روشنی میں مریم نواز لندن کی جائیداد کی بینیفشل اونر ہیں اور وہ اپنے ٹیکس گوشواروں پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور آف شور کمپنیوں کے لئے انگریزی کے مختلف اسپیلنگز استعمال کرتی رہی ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے استدعا کی ہے کہ مریم نواز قانون اور آئین کی  رو سے  کسی طور انتخابات میں حصہ لینے کی اہل نہیں اس لیے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے  انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔


متعلقہ خبریں