پی ٹی آئی نومنتخب رکن سندھ اسمبلی اعجاز سواتی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

اعجاز سواتی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی اعجاز سواتی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 88 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار اعجاز سواتی ریکٹ کے انتخابی نشان پر انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے۔ رہنما تحریک انصاف اعجاز سواتی نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ ترقی اور خوشحالی کیلئے غیر مشروط طور پر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

انکا کہنا تھا کہ میں نے حلقے کی عوام اور دوستوں سے مشاورت کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا اور امید کرتا ہوں کہ پی پی پی علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل لاہور سے قومی اسمبلی کیلئے نومنتخب آزاد امیدوار وسیم قادر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ہے۔ وسیم قادر نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے ملاقات کی اورمسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

پی کے17، دوبارہ گنتی میں آزاد امیدوار کامیاب، جماعت اسلامی نشست ہار گئی

وسیم قادرکا اس موقع پر کہنا تھا کہ حلقہ کے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے پاکستان مسلم  لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ہے۔

یاد رہے وسیم قادر نے این اے121سے مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر کو شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں