الیکشن کمیشن نے 10قومی اور 8پنجاب اسمبلی کے حلقوں کے حتمی نتائج روکنے کا حکم دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 7خیبرپختونخوا اور ایک بلوچستان اسمبلی کے حلقے کا بھی حتمی نتیجہ روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔
زیادہ تر امیدوار ہمارے ساتھ مخلص، چھوڑنے والوں کیخلاف عدالت جائینگے، بیرسٹر گوہر
قومی اسمبلی کے جن 10 حلقوں میں الیکشن روکنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں این اے 15مانسہرہ ،این اے 28پشاور،این اے49، 50اٹک ، این اے 55راولپنڈی ،گجرات کے این اے 63اور64 کے علاوہ اسلام آباد کے تینوں حلقے این اے 46،47،48 شامل ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 11،14اور16راولپنڈی کاحتمی نتیجہ بھی روک دیا گیا،پی پی 31،33اور34گجرات کے حتمی نتائج بھی روک دئیے گئے،الیکشن کمیشن نے پی پی 20چکوال ، پی پی 59 گجرانوالہ کے حتمی نتائج بھی روک دئیے۔
لاہور سے قومی اسمبلی کیلئے نومنتخب آزاد امیدوار وسیم قادر مسلم لیگ ن میں شامل
خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 72،73پشاور کے حتمی نتائج روک دئیے گئے۔الیکشن کمیشن نے پی کے 74،75اور79پشاور کے حتمی نتائج بھی روک دئیے۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 80 اور 82 پشاور کے حتمی نتائج بھی روک دئیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 1ژوب کا حتمی نتیجہ بھی روک دیا ہے۔