لاہور ، این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نتیجہ چیلنج

کامیابی چیلنج

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 130 سے میاں نواز شریف کی کامیابی کا نتیجہ چیلنج کر دیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرمیں ریٹرنگ افسر،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ رہنما تحریک انصاف نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، قائد ن لیگ نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا جبکہ فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں۔

الیکشن چوری نہیں ہونے دوں گی اور آخری حد تک جاؤں گی، ریحانہ ڈار

درخواست میں انہوں نے استدعا کی ہے کہ فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔

انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کے احکامات  جاری کرے ، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے اور 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دے۔

22سال بعد بھٹی خاندان صوبائی اسمبلی کا الیکشن جیتنے میں کامیاب

خیال رہے کہ این اے 130 لاہورسے نوازشریف ایک لاکھ 71 ہزار24 ووٹ لیکرجیت گئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار یاسمین راشد ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ لیکر ہار گئیں۔


متعلقہ خبریں