22سال بعد بھٹی خاندان صوبائی اسمبلی کا الیکشن جیتنے میں کامیاب


22سال بعد بھٹی خاندان صوبائی اسمبلی کا الیکشن جیتنے میں کامیاب ہو گیا۔

بزرگ سیاستدان عبدالرشید بھٹی مشرف دور میں آخری بار الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے اس کے بعد انہوں نے 3بار الیکشن میں حصہ لیا لیکن کامیابی حاصل نہ کر سکے۔

ان کے صاحبزادے احمر رشید بھٹی نے ریلوے میں ملازمت کو خیر باد کہہ کر سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا،وہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار تھے۔

ن لیگ قومی اسمبلی میں واحد بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، اسحاق ڈار

38سالہ احمر رشید بھٹی حلقہ میں منتخب ہونے والے سب سے کم عمر سیاستدان ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھٹی خاندان نے تین بار الیکشن میں ناکامی کے بعد 22سال بعدصوبائی اسمبلی کے الیکشن میں فتح حاصل کی ہے مجموعی طور پر بھٹی خاندان تین بار شکست اور تین بار ہی صوبائی اسمبلی میں کامیابی حاصل کرچکا ہے۔


متعلقہ خبریں