پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی میں میدان مار لیا،ایم کیو ایم دوسرے نمبر پر

سندھ اسمبلی کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اسمبلی کے مکمل 130حلقوں کےغیر حتمی نتائج جاری کردئیے ہیں۔

غیر حتمی نتیجہ کے مطابق  سند ھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی84نشستوں پر کامیاب ہوئی،ایم کیو ایم پاکستان28نشستوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہی،سند ھ اسمبلی میں آزاد امیدوار 14نشستیں جیت گئے ،جماعت اسلامی اور جی ڈی اے نے 2،2نشستوں پر کامیابی سمیٹی۔

پی ایس 1

پی ایس 1 جیکب آباد کے 194 پولنگ اسٹیشنز کے جاری کردہ نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے شیر محمد مغیری 48385 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہے۔ آزاد امیدوار عبد الرزاق خان 18115 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 3

پی ایس 3 جیکب آباد کے 168 پولنگ اسٹیشنز کے جاری کردہ نتائج کے مطابق آزاد امیدوار میر ممتاز حسین خان 39600 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے اورنگزیب پنہور 31587 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 4

پی ایس 4 کشمور کے 145 پولنگ اسٹیشن نمبر کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے حاجی عبدالرؤف کھوسہ 278 ووٹ لےکرآگے ہیں۔ آزاد امیدوار میرغالب ڈومکی 66 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

پی ایس 5

پی ایس 5 کشمور کے 136 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار غلام عابد 31132 ووٹ لیکر آگے جبکہ جے یو آئی کے ربنواز 21052 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 6

پی ایس 6 کشمور کے 124 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے محبوب علی خان بجارانی 86 365 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ جے یو آئی کے عبد القیوم خان 9945 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے۔

پی ایس 7

پی ایس 7 شکارپور کے 177 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امتیاز احمد شیخ 60354 ووٹ لیکر میدان مارگئے۔

پی ایس 8

پی ایس 8 شکارپور کے 131 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد عارف خان مہر 64016 ووٹ لیکر سرفہرست رہے۔

پی ایس 9

پی ایس 9 شکارپور کے 178 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے آغا سراج درانی نے 63760 ووٹوں کے ساتھ فتح سمیٹی۔

پی ایس 12

پی ایس 12 سے پیپلز پارٹی کے سہیل انور54ہزار77ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ، غیر حتمی نتیجہ کے مطابق  جی ڈی اے کے معظم علی خان 31ہزار 850ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔

پی ایس14

41پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی نتائج کے تحت پیپلزپارٹی کے امیدوار میر نادر مگسی 10189 ووٹ لیکر آگے ہیں۔ جی ڈی اے کے امیدوار مظفر بروہی 5002 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 15

41 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے نثار کھوڑو 13 ہزار 332 ووٹ لے کر آگے ہیں ۔ جب کہ جی ڈی اے کے ہمایوں خان 3ہزار 257 ووٹوں کےساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 18

132 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار جام مہتاب ڈہر 40686 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار شہریار شر 34258 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

پی ایس 20

پیپلز پارٹی کے محمد بخش مہر87ہزار431 ووٹ لیکر کامیاب ،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق جے یو آئی کے محمد اسحاق لغاری 9ہزار401 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 26

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ایس 26 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ کامیاب ہوگئے ہیں، انہوں نے 49866 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار امام بخش پھلپوٹو 14528 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔

پی ایس 27

پیپلز پارٹی کے ھالا روسان 91ہزار131ووٹ لیکر کامیاب ، غیر حتمی نتیجہ کے مطابق  جے یو آئی ف کا محمد شریف برزو10ہزار734ووٹ لیکر دوسرے نمبرپررہے۔

پی ایس 33

2 پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی نتائج کے مطابق آزادامیدوارگل حسن مشوری 520 ووٹ لیکرآگے ہیں۔ پیپلز پارٹی امیدوارحسن شاہ 210 ووٹ کےساتھ دوسرےنمبرپر ہیں۔

پی ایس 56

پیپلز پارٹی کے مخدوم محبوب زمان 72ہزار178ووٹ لیکر کامیاب ، غیر حتمی نتیجہ کے مطابق  مسلم لیگ ن کے نصیر احمد 35ہزار432ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 57

پیپلز پارٹی کے مخدوم فخر زمان 52ہزار 175ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ، غیر حتمی نتیجہ کے مطابق  جی ڈی اے کے سید جلال شاہ 44ہزار 873ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔

پی ایس 60

غیر سرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کےجام خان شورو33ہزار477ووٹ لے کر جیت چکے ہیں، قومی عوامی تحریک ایاز لطیف پلیجو نے6451ووٹ حاصل کیے۔

پی ایس 61

پی ایس 61 حیدرآباد 2 کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوگئے، جن کے مطابق شرجیل انعام میمن 63638 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔جے یو آئی ایف کے سعید احمد تالپور 11719 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس67

2پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے خرم کریم سومرو578ووٹ لےکرآگے ہیں۔ خادمین سندھ کےڈاکٹرقادرمگسی152ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔

پی ایس 68

پیپلز پارٹی کے محمدہالیپوٹہ 63ہزار348ووٹ لیکر کامیاب ، غیر حتمی نتیجہ کے مطابق جےڈی اے کے منصور علی نظامانی 14ہزار 203ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔

پی ایس72

17پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے محمد اسماعیل راہو7784 ووٹ لےکر آگے ہیں۔ جی ڈی اے کے امیر حسن 3675 لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 77

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ 66100 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے روشن علی برڑو 6150 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 80

تمام اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالعزیز جونیجو 26703 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ جب کہ جی ڈی اے کے کریم علی جتوئی 16173 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 99

پولنگ اسٹیشن نمبر 154 کا غیرحتمی نتیجہ بھی آگیا، آزاد امیدوار زین پروین 142ووٹ لے کر آگے ہیں۔ جماعت اسلامی کے یونس بارائی139ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور پیپلزپارٹی کے مستی خان 77ووٹ لےکرتیسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 105

3 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔ جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سعید غنی 1050 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ جی ڈی اے کے عرفان اللہ مروت 649 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 108

پی ایس 108 جنوبی کراچی سے ایم کیو ایم کے محمد دلاور 20014 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار مراد شیخ 16850 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس111

پولنگ اسٹیشن نمبر182کاغیرسرکاری و غیرحتمی نتیجہ آگیا۔ پیپلزپارٹی کےلیاقت آسکانی237ووٹ لےکرآگے ہیں جبکہ آزاد امیدوارشاہ نوازجدون 164 ووٹ لے کرپیچھے ہیں۔

پی ایس 114

پولنگ اسٹیشن54 کاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ آگیا۔ جس کے مطابق جماعت اسلامی کےعبدالرزاق 282 ووٹ لے کرآگے ہیں جب کہ آزادامیدوارمحمد شبیر 210 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس120

کراچی کے پولنگ اسٹیشن نمبر 89 کاغیرحتمی و غیرسرکاری نتیجہ بھی آگیا۔ جس کے مطابق ایم کیوایم کےمظاہرامیر 408 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ جماعت اسلامی کےنذر محمد355 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔

پی ایس125

24 پولنگ اسٹیشنز کےنتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کےایس ایم نقی 7984 ووٹ لے کر پہلے نمبرپر ہیں جب کہ آزاد امیدوار فوزیہ صدیقی 6177 ووٹ لےکر دوسرےنمبر پر ہیں۔

 


متعلقہ خبریں