نگراں وزیراعظم کی الیکشن کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد

نگراں وزیراعظم کی الیکشن کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک بھر میں 2024 کے عام انتخابات کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد پیش کردی، کہا کہ ووٹوں کے ذریعے ظاہر ہونے والی آوازیں ہماری جمہوریت کی مضبوطی میں کردار ادا کریں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ‘میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم، الیکشن کمیشن، عبوری صوبائی حکومتوں، مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، انتخابی عملے میڈیا اور تمام متعلقہ افراد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔’

انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ‘خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے چند واقعات کے باوجود ملک بھر میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، ایل ای اے، سویلین ایڈمنسٹریشن اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔’

نتائج کا اعلان آج ہی کیا جائیگا، ممبر الیکشن کمیشن

انہوں نے کہا کہ ‘یہ اہم موقع نہ صرف ہمارے جمہوری عمل کی لچک اور طاقت کا ثبوت ہے بلکہ پاکستانی عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کا بھی ہے۔ ووٹرز کا زیادہ ٹرن آؤٹ ہمارے ملک کے مستقبل کی تشکیل کے لیے عوامی عزم کا واضح اشارہ ہے۔

نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ ‘یہ امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہماری اجتماعی خواہش کو واضح کرتا ہے،  ایک بار پھر میں اس تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، دعا ہے کہ یہ الیکشن پاکستان کے روشن اور خوشحال مستقبل کی نوید ثابت ہوں۔‘


متعلقہ خبریں