آئی پی ایس او ایس نے الیکشن سے متعلق نیا سروے جاری کر دیا

پولنگ

آئی پی ایس او ایس نے الیکشن 2024ء کے حوالے سے نیا سروے جاری کردیا۔

سروے کے مطابق پاکستانی عوام جمہوریت کے تسلسل اور شفاف انتخابات2024 کے انعقاد کے حوالے سے پرعزم ہیں،  76فیصد پاکستانی الیکشن 2024ء کے نتائج کو تسلیم کریں گے جبکہ 17 فیصد عوام نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا ۔

محکمہ موسمیات کی الیکشن کے روز موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی

سروے کے مطابق دیہی 77 اورشہری علاقوں کے 74 فیصدلوگ انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرینگے،دیہی علاقوں میں انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے کے حوالے بہتر تناسب سامنے آیا ہے ، جبکہ خیبرپختونخوا میں 79 اورپنجاب میں 78 ، سندھ میں 74اور بلوچستان میں 63فیصد تسلیم کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر کی چاروں صوبوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 53 فیصد لوگ الیکشن 2024ء کے نتائج کو تسلیم کریں گے۔


متعلقہ خبریں