محکمہ موسمیات کی الیکشن کے روز موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی

موسم

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں الیکشن والے روز موسم خشک اور بالائی علاقوں پر سرد رہنے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں الیکشن ڈے پر بارش نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا، جبکہ دیگر مقامات پر موسم سرد، خشک اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ شمال مشرقی پنجاب میں چند مقا مات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکا ن ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی چاروں صوبوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے،  مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد رہے گا۔

جبکہ بالائی پنجاب میں صبح کے اوقات میں سرد ہوائیں چلنے کی توقع کی جارہی ہے، اس کے علاوہ سیالکوٹ ، نارووال، لاہور اورقصور میں چند مقا مات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند کا بھی امکان ہے۔

اسی طرح خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم کراچی اوراس کے گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

گزشتہ روز گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک درہاجبکہ جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور ٹھٹھہ میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔تاہم اس دوران شمال مشرقی پنجاب کے میدانی علاقوں میں بعض مقا مات پر دھند چھائی رہی۔

این اے 47 اسلام آباد میں مضبوط امیدواروں کے درمیان بڑا مقابلہ

پنجاب کے جن علاقوں میں بارش ریکارڈ گئی، ان میں بہاولپور (سٹی 04، ایئر پورٹ 02) ، ملتان (ایئر پورٹ 03، سٹی 01)، ڈیرہ غازی خان 03، خانیوال ،رحیم یار خان 02،کروڑ (لیہ)، خانپور 01، بلوچستان: بارکھان 04، سندھ: ٹھٹھہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ جبکہ زیارت میں01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے ۔

آج کم سے کم درجہ حرارت ، لہہ میں منفی 16 ، کا لام منفی13 ، استور منفی08، گو پس ،اسکردو منفی 07 ،بگروٹ میں منفی 06، مالم جبہ منفی05، گلگت، ہنزہ اورراوالاکوٹ میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں