ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ، اسٹاک مارکیٹ میں 64 ہزار کی حد بحال

ڈالر

فائل فوٹو


ڈالر کی قمیت میں مسلسل کمی ، روپیہ مزید تگڑا ہو گیا ، اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر مزید 17 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 25 پیسے پر آ گیا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 279.34 روپے پر بند ہوا اسی طرح ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کی کمی آئی ۔

منگل کو کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 279 روپے ، 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر مزید 15 پیسے سستا ، 279.40 روپے کا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 277 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 64 ہزار78 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔


متعلقہ خبریں