عام انتخابات ، پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع


 ملک بھر میں عام انتخابات میں محض ایک دن باقی ہے ، پولنگ کیلئے سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

 انتخابی سامان سخت سکیورٹی میں پریذائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کے سپرد کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا ہے۔

عام انتخابات 2024، خواتین کوٹہ معاملہ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو طلب کر لیا

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ ڈے پر بھی انتخابی مہم یا ووٹرز کی حوصلہ افزائی یا حوصلہ شکنی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، انتخابی عمل تک میڈیا پر ہر قسم کے پول سروے پر بھی پابندی ہو گی، میڈیا پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد رزلٹ نشر کر سکے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں عوام کے ووٹ کا حق استعمال کرنے کیلئے 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز اور 2 لاکھ 66 ہزار 398 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، عام انتخابات میں 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

 


متعلقہ خبریں