30 دہشتگرد تھانے پر حملہ آور ہوئے، ڈی آئی خان حملے کی ایف آئی آر سامنے آگئی

30 دہشتگرد تھانے پر حملہ آور ہوئے، ڈی آئی خان حملے کی ایف آئی آر سامنے آگئی

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس تھانے پر 30 دہشتگرد حملہ آور ہوئے، واقعے کی ایف آئی آر منظر عام پر آگئی۔

گزشتہ روز ڈی آئی خان کی تحصیل درابن میں تھانہ چودہوان پر رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگردوں کا رات گئے تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید

ایف آئی آر کے مطابق تھانے پر 30 دہشت گردوں نے چاروں اطراف سے حملہ کیا۔ پولیس اہلکاروں کا دہشت گردوں کے ساتھ 2 گھنٹے تک جوابی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ پر دہشتگرد فرار ہوگئے۔

خیال رہے کہ اس افسوسناک واقعے کے نتیجے میں ضلعی پولیس کے 6 جبکہ ایلیٹ پولیس کے 4 اہلکار شہید ہوئے تھے۔ تھانے کی چھت پر تعینات اہلکاروں کو سنائپر سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد شہید

دہشت گرد حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں نگراں وزیراعلیٰ، اعلیٰ سول اور عسکری حکام شریک ہوئے۔


متعلقہ خبریں