ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگردوں کا رات گئے تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگردوں کا رات گئے تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا رات گئے تحصیل درابن کے تھانے پر حملہ جس کے نتیجے میں 10 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے  مطابق یہ واقعہ رات 3 بجے پیش آیا جب دہشتگردوں نے تھانے میں گُھس کر دستی بموں سے حملہ کردیا۔ دہشتگردوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔

مچھ میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ  پسپا

دہشتگردوں کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں ضلعی پولیس کے 6 جبکہ ایلیٹ پولیس کے 4 اہلکار شہید ہوئے۔ تھانے کی چھت پر تعینات اہلکاروں کو سنائپر سے نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے بعد چیف سیکریٹری اورآئی جی خیبر پختونخوا تھانہ درابن روانہ ہوئے جبکہ پولیس لائن سے بھاری نفری بھی تھانے کی طرف روانہ کردی گئی۔

پولیس کی جانب سے زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں