کراچی: ہیوی اسپیل نکل چکا، الیکشن والے دن موسم صاف ہوگا، چیف میٹرولوجسٹ

کراچی: ہیوی اسپیل نکل چکا، الیکشن والے دن موسم صاف ہوگا، چیف میٹرولوجسٹ

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ الیکشن والے دن شہر کراچی میں موسم صاف ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ رات سب سے زیادہ بارش کراچی میں ہوئی ہے۔ فیصل بیس میں 75، سرجانی ٹاؤن میں 63 اور قائدآباد کے اطراف میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

مختلف شہروں میں بارشیں ، نشیبی علاقے زیر آب ، کئی مکانات منہدم

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں بہت اچھی اور تیز بارش ہوئی جبکہ سندھ کے دیگر علاقے ٹھٹھہ، حیدرآباد، نوابشاہ اور جیکب آباد میں بھی بادل برسے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں آنے والا ہیوی اسپل نکل چکا ہے، 8 فروری کو کراچی میں موسم صاف ہوگا۔

کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیے۔ شارع فیصل پر 75، ایئرپورٹ کے اطراف 51، ناظم آباد میں 53.3 اور اورنگی ٹاؤن میں 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ملک بھر میں بارشیں، بالائی علاقوں میں برفباری

اسی طرح گلشن حدید میں 50، کیماڑی میں 59 اور نارتھ کراچی میں 33.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں