غیر شرعی نکاح کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسلام آباد ہائیکورٹ

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

غیر شرعی نکاح کیس کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سینئر سول جج دوپہر ایک بجے سنائیں گے۔ استغاثہ کے چاروں گواہوں پر جرح کا عمل مکمل ہو گیا۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے گواہوں سے جرح کی جبکہ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے گواہوں پر جرح کی۔

گواہوں میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا، عون چوہدری، نکاح خواجہ مفتی سعید اور ملازم لطیف عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے 342 کا بیان جمع کرایا۔ جس میں 13، 13 سوالات جوابات دیئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو مسلم لیگ ن کو ایسا جواب دیں گے کہ یہ یاد کریں گے، بلاول بھٹو

سماعت کے موقع پر وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے ایک اور گواہ پیش کرنے کی اجازت طلب کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ گواہ بشریٰ بی بی کے گھر کا ایک فرد ہے لیکن اس کا نام نہیں بتاؤں گا، اُسے عدالت لانے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے شہادت صفائی میں گواہ پیش کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

گزشتہ روز غیر شرعی نکاح کیس کی 14 گھنٹے کی طویل سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی اور دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔


متعلقہ خبریں