ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400روپے کااضافہ ہوگیا۔
49 سینیٹرز اپنی 6 سال مدت پوری کرنے پر اگلے مہینے ریٹائرڈ ہو جائینگے
فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2لاکھ 17 ہزار700 ہوگئی،10گرام سونا 1201 روپے مہنگا ہوا،نئی قیمت 1 لاکھ 86 ہزار 643روپےہوگئی،یاد رہے گزشتہ روز سونا 800 روپے فی تولہ مہنگا ہوا تھا۔
دوسری جانب قومی بچت کی سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کر دیا گیا ہے ۔ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگ کے اعداد و شمار کے مطابق 26جنوری سے قومی بچت کی مختلف سکیموں پر شرح منافع میں ردوبدل کیا گیا ہے ۔
اسلام آباد سے نادرا کا افسر غائب، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 19بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 14.4فیصد سے کم کر 14.2فیصد ہو گئی ۔ بہبود سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 16.1فیصد سے کم کر کے 16.08فیصد کر دی گئی ہے۔
ریگولر انکم سرٹیفکٹس پر منافع کی شرح میں 12بیسز پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ریگولر انکم سرٹیفکٹس پر منافع کی شرح 15.1فیصد کم کر کے 15فیصد ہو گئی ہے ۔ سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 40بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 16.4فیصد کم ہو کر 16فیصد ہو گئی ۔
باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ میں ملوث مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج
سیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح 20.50فیصد اور پنشنرز بینیفٹس اکائونٹس پر منافع کی شرح 16.08فیصد کر دی گئی ہے ۔ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 46بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ان سرٹیفکٹس پر منافع کی شرح 20.8فیصد سے کم ہو کر 20.34فیصد ہو گئی ۔