اسلام آباد سے نادرا کا افسر مبینہ طور پر اغوا

نادرا

اسلام آباد(شہزاد پراچہ) اسلام آباد سے نادرا کے افسر کے مبینہ اغوا کے معاملہ پر اسلام اباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

49 سینیٹرز اپنی 6 سال مدت پوری کرنے پر اگلے مہینے ریٹائرڈ ہو جائینگے

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کو اسد اللہ خان نامی شہری نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بھائی نجیب اللہ جو کہ نادرا ہیڈکوارٹر میں بطور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرائض سر انجام دے رہا تھا گزشتہ روز رات 9بجے ڈیوٹی کے لیے نکلا لیکن واپس نہ آیا۔

اگلے دن صبح واٹس ایپ کال موصول ہوئی نجیب اللہ نے بتایا کہ وہ پشاور جا رہا ہے ادھر ہی قیام کروں گا۔فون پر بھائی گھبرایا ہوا تھا۔رات کو دوبارہ کال آئی بھائی نے بتایا کہ اسے کسی نے بیٹھایا ہوا ہے۔ ہمیں شک ہے اسے کسی نے کسی معاملے پر اغوا کر لیا ہے ۔

مخلوط حکومت بنی تو پی ٹی آئی یا ن لیگ میں سے کسی کا ساتھ نہیں دوں گا، بلاول بھٹو

ذرائع کے مطابق پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیرملکی شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ اجرا کے معاملے پر نادرا کے افسران اور اہلکاروں سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ ہزاروں کی تعداد میں ان غیر ملکیوں نے غیرقانی طور پر جاری کردہ پاکستانی شناختی کارڈز پر اربوں کی پراپرٹیز بھی خریدی ہوئی ہیں جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

عام انتخابات میں کامیاب آزاد امیدوار اکثریت میں زیادہ ہوں تو وزیر اعظم بھی بنا سکتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر

پولیس کے ایک سنئیر افسر کے مطابق پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے اور safe city کیمروں کو بھی چیک کیا گیا ہے۔نادرا ترجمان کے مطابق ادارہ اپنے افسر کے حوالے سے فکر مند ہے اور ان کی فمیلی کے ساتھ رابطے میں ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں