امریکہ نے بھارت کو ڈرونز کی فروخت روک دی


واشنگٹن: امریکہ نے بھارت کو 3 ارب ڈالر مالیت کے ڈرونز کی فروخت روک دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے بھارت سے خالصتان کے حامی سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش کی معنی خیز تحقیقات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈرون کی فروخت روک دی۔

امریکی حکومت کے مطابق گرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف سازش کی مکمل تحقیقات تک مودی سرکار کو ڈرونز فروخت نہیں کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جون 2023 میں بھارتی حکومتی اہلکاروں کی جانب سے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ پنوں نیویارک میں رہائش پذیر ہیں اور امریکی اور کینیڈا کی دہری شہریت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ نومبر 2023 میں بھارتی ایجنٹ کو امریکی ایجنسی نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد اس نے گرپتونت سنگھ کے قتل میں بھارتی حکام کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری جنگ ایران کے ساتھ نہیں ہے، امریکی وزیر دفاع

گرپتونت سنگھ پر حملے سے ایک ہفتہ قبل  امریکہ اور بھارت کے درمیان ڈرون خریداری کا معاہدہ طے پایا تھا تاہم پنوں کے قتل کی کوشش پر ڈرون کی ڈیل کو امریکی کانگریس میں مسترد کرتے ہوئے ڈرون کی فروخت کے لیے درکار قانونی کارروائی کو منجمد کر دیا۔

یاد رہے کہ 3 ارب ڈالر مالیت ڈرون کی مجوزہ خریداری میں بھارتی بحریہ کے لیے 15 سی گارڈین ڈرون شامل تھے جبکہ بھارتی فضائیہ اور فوج کو 8، 8 اسکائی گاڈین ڈرون ملنا تھے۔


متعلقہ خبریں