ہماری جنگ ایران کے ساتھ نہیں ہے، امریکی وزیر دفاع


واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ ہماری جنگ ایران کے ساتھ نہیں ہے جبکہ حوثیوں کا مسئلہ صرف امریکہ کا نہیں بلکہ بین الاقوامی ہے۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے پینٹاگون میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں نے ہنگامہ کھڑا کرنے کی کوشش کی جبکہ حوثیوں کا بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی پر حملہ کرنا بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حوثیوں کا معاملہ امریکی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور ہماری جنگ ایران کے ساتھ نہیں ہے۔ ہم جواب دیں گے کہ ہم کہاں کا انتخاب کرتے ہیں اور ہم کیسے انتخاب کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ الیکشن دیکھنا چاہتے ہیں، امریکہ

لائیڈ آسٹن نے کہا کہ یہ مشرق وسطیٰ میں خطرناک لمحہ ہے اور خطے میں تنازع سے بچنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ امریکہ اپنے مفادات اور اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل اور لبنانی حزب اللہ کے درمیان ہمہ گیر تنازع نہیں دیکھتے ہیں۔ ہم اسرائیلی ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور یقینی بنا رہے ہیں کہ یہ تنازع دوسرے محاذ پر جنگ کی شکل اختیار نہ کرے۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل کو خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ تنازع میں ملوث نہیں دیکھتے ہیں اور حوثی کچھ ایسے کام کرتے رہتے ہیں جوغیر ذمہ دارانہ اور غیر قانونی ہیں۔ ہم حوثیوں سے وہ کرنے کی صلاحیت چھیننا جاری رکھیں گے جو وہ کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں