پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اگر بشریٰ بی بی کو گھر میں رکھا گیا ہے تو ہم اس کی مذمت نہیں کرتے، خواتین کو گھروں پر رکھنے کی ایسی روایت پڑتی ہے تو اچھی بات ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین نے کہا کہ ہم کسی کو سزادینے کے عمل کو سراہتے نہیں ہیں ، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا دی گئی جو درست نہیں تھا۔
این اے 132: ٹکر کا مقابلہ، کس کا پلڑا بھاری؟
انہوں نے کہا کہ آج سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا میں مکافات عمل ضرور ہے ، عمران خان کی سزا میں بڑا کردار وکلا کی نااہلی ہے، وہ انہی ججز کی تعریفیں کیا کرتے تھےجن کو آج برا بھلا کہہ رہے ہیں۔
بشریٰ بی بی کی سزا سے ہمیں کوئی خوشی نہیں ہے ، فریال تالپور اور مریم نواز بھی جیلوں میں رہی ہیں ، ن لیگ کی حکومت میں بھی سب سے زیادہ کیسز پیپلز پارٹی پر تھے۔
انتخابات 2024 کے پچاس بڑے ٹاکرے
ناصر حسین کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کیس کو ڈیفنڈ ہی نہیں کر رہے تھے ، اگر بشریٰ بی بی کو گھر میں رکھا گیا ہے تو ہم اس کی مذمت نہیں کرتے، خواتین کو گھروں پر رکھنے کی ایسی روایت پڑتی ہے تو اچھی بات ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ 9مئی کے منصوبہ سازوں اور کرداروں کو سزا ملنی چاہیے ، آج بین الاقوامی سطح پر ہمارے سفیروں پر اعتماد کرنے کو کوئی تیار نہیں ہے۔