بلوچستان: کوئٹہ اور جعفرآباد شہر میں دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

بلوچستان: کوئٹہ اور جعفرآباد شہر میں دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور جعفرآباد شہر میں دو الگ الگ دھماکے، 1 شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق کوئٹہ ،اسپنی روڈ پر سڑک کنارے نصب بم دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کے قریب آتے ہی پورے صوبے میں تھریٹ الرٹ ہے۔ ہم نے پورے صوبے کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی ہوئی ہے۔

باجوڑ میں قومی اسمبلی کے امیدوار ریحان زیب قتل

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ دھماکے میں 8 سے 10 کلو بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔ تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والا کون ہے۔

دوسری طرف بلوچستان کے شہر جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یارمیں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے انتخابی دفترکے قریب دستی بم حملہ ہوا۔ حملے میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

علاوہ ازیں تربت میں بھی غلام نبی چوک پر دھماکے کی اطلاعات ہیں جس میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں