پادری کا اپنے پیروکاروں سے لاکھوں ڈالرز کرپٹو کرنسی کا فراڈ


کولوراڈو: امریکہ پادری نے “خدا کا حکم” کہہ کر اپنے پیروکاروں سے لاکھوں ڈالرز کرپٹو کرنسی کا فراڈ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے ایک پادری کو تقریباً 32 لاکھ ڈالرز مالیت کی کرپٹو کرنسی فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ کولوراڈو کے پادری ایلی ریگالڈو اور ان کی اہلیہ نے ایک غیرفعال کرپٹو کوائن کی تشہیر کر کے اپنے چرچ کے پیروکاروں کے ساتھ لاکھوں ڈالرز کا فراڈ کیا۔

پادری کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ انہوں نے خدا کے کہنے پر کیا۔ پادری اور ان کی اہلیہ نے محفوظ اور زیادہ منافع والی سرمایہ کاری کے طور پر ایک غیرفعال کریپٹو کرنسی پلیٹ فارم شروع کیا تھا اور لوگوں کو اس میں سرمایہ کاری پر اکسایا۔

پادری لوگوں کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرتے ہوئے کہتے تھے کہ سب خدا کی طرف سے حکم ہے۔

پادری اور ان کی اہلیہ دونوں فی الحال مقامی سیکیورٹی ادارے کی حراست میں ہیں جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین طالبان سفیر کی اسناد قبول کرنے والا پہلا ملک

کولوراڈو ڈویژن سیکیورٹیز کے مطابق دونوں میاں بیوی نے انڈکس کوئن کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے ذریعے اس میں سرمایہ کاری کریں جبکہ حقیقت میں ان کا کرپٹو کرنسی ایکسچینج غیر فعال تھا۔

پادری اپنی اس حرکت پر کہتے ہیں کہ یہ سارا کام خدا کے حکم سے تھا تاہم ہو سکتا ہے کہ خدا کی بات سمجھنے میں غلطی ہوئی ہو۔


متعلقہ خبریں