توشہ خانہ: سزا قانون کے مطابق نہ ہوئی تو ہائر فورم سے ریلیف مل جائیگا، احسن اقبال

توشہ خانہ: سزا قانون کے مطابق نہ ہوئی تو ہائر فورم سے ریلیف مل جائیگا، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سزائیں قانون کے مطابق نہ ہوئیں تو ریلیف مل جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں سزائیں قانون کے مطابق ہوئی ہیں۔

عمران خان کو توشہ خانہ اور سائفر کیس میں سزا، دنیائے کرکٹ کا ردِعمل سامنے آگیا

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگر سزائیں قانون کے مطابق نہ ہوئیں تو ہائر فورم پر عمران خان کو ریلیف مل جائے گا۔ فیئر ٹرائل کی درخواست بانی پی ٹی آئی کا فرمائشی پروگرام ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف نے عدالتوں میں 200 کے قریب پیشیاں دی ہیں۔ ہم نے کبھی عدالتوں میں جاکر ہنگامہ نہیں کیا، ہم نے ہمیشہ سزاؤں کیخلاف بھی قانونی طریقہ کار اپنایا۔


متعلقہ خبریں