بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملے میں 3 خودکش بمباروں سمیت 9 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے خودکش بمباروں کے ہمراہ مچھ اور کولپور کمپلیکس پر حملے کئے،سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے حملے کا مؤثر جواب دیا،حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر متحرک کردیا گیا۔
ملک بھر سے 40 سے زائد درگاہوں اور خانقاہوں کے سجادہ نشینوں نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا
آپریشن کے دوران 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 9 دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی ہوگئے،فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 4 بہادر جوان شہید ہوئے،دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 معصوم شہری بھی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کاموثر جواب دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے لوث عزم کا ثبوت ہے،امن و امان برقرار رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑےہیں۔
توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کی طبیعت بگڑگئی ،ہسپتال منتقل
قبل ازیں حملے کی ذمہ داری بھارتی سپانسرڈ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے فوری قبول کی تھی،مچھ حملے کے وقت ”را“سے جڑے اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا آغاز کر دیا۔ان اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنا شروع کردیااورسب سے پہلے حملے کی خبراپنے اکاؤنٹس سے جاری کی۔
خبریں چلانے سے واضح ہوتا ہے کہ ان بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس اس حملے کی اطلاع پہلے سے موجود تھی،بھارت خفیہ ایجنسی را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مسلسل پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہا ہے۔
ڈاکٹر گوہر اعجاز کو وزیر اوورسیز کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا
چند روز قبل پاکستان نے پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث بھارتی کرائے کے قاتلوں کو بے نقاب کیا، گرفتار قاتلوں نے کچھ عرصہ قبل پاکستانی شہری شاہد لطیف کو سیالکوٹ اور محمد ریاض کو راولا کوٹ میں قتل کیا،شاہد لطیف اور محمد ریاض کے قتل میں بھارتی دہشتگرد اشوک کمار انند اور یوگیش کمار براہ راست ملوث تھے۔
پی ٹی آئی کے اشتہاری 7 ملزمان کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم
جس دن اِن پاکستانی شہریوں کو قتل کیا گیا اُسی دن را سے جڑے اکاؤنٹس سے قتل کی خبر کی تصدیق کی گئی، بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ ایک عالمی دہشتگرد تنظیم کا کردار کر رہی ہے۔بھارت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مختلف معصوم افراد کو قتل کیا، بھارت بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔