ڈاکٹر گوہر اعجاز کو وزیر اوورسیز کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا

گوہر اعجاز

گوہر اعجاز کو تیسری وزارت بھی مل گئی


ڈاکٹر گوہر اعجاز کو وزیر اوورسیز کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔

برٹش ایشین ٹرسٹ نے  راحت فتح علی خان  سے راہیں جدا کرلیں

نوٹیفکیشن کے مطابق گوہر اعجاز کے پاس وزارت داخلہ، تجارت و صنعت کا قلمدان بھی رہے گا،نگران وزیر داخلہ وتجارت گوہر اعجاز کے پاس سرمایہ کاری بورڈ کا چارج بھی ہے۔

قبل ازیں نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے وزارت داخلہ کا باقاعدہ قلمدان سنبھالا۔وزارت داخلہ آمد پر سینئر حکام نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا،نگران وزیر داخلہ کی وزارت کے سینئر افسران سے تعارفی ملاقات ہوئی۔

پی ٹی آئی کے اشتہاری 7 ملزمان کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

وزیر داخلہ کو وزارت داخلہ اور اسکے ذیلی اداروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی،ڈاکٹر گوہر اعجاز پاکستان کے 48 ویں وفاقی وزیر داخلہ ہیں۔

یاد رہے وزارت داخلہ کی حساس وزارت پانچ ہفتوں  تک  نگران وزیر داخلہ سے محروم رہی۔سر فراز بگٹی نے15 دسمبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیاتھا تاکہ وہ الیکشن میں حصہ لے سکیں ۔رولز کے تحت اگر کوئی وزارت کسی کو نہ دی جا ئے تو اس کے انچارج وزیر خود وزیر اعظم ہوتے ہیں۔

عمران خان کی نیب کیسز میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواستیں مسترد

وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات‘ تخفیف غربت ‘ سیکورٹی ڈویژن ‘ مشتر کہ مفادات کونسل ‘ کابینہ ڈویژن اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے انچارج وزیر بھی خود وزیر اعظم ہیں۔

نگران وزیر داخلہ کے نہ ہونے سے متعدد انتظامی اور سیکیورٹی امور کھٹائی کا شکار رہے، وزیر داخلہ نہ ہونے کی وجہ سے سی ڈی اے ،پاسپورٹ آفس، نادرا اور دیگر اہم اداروں کی کارکردگی بھی متاثر ہوئی۔

31جنوری سے 4فروری تک پنجاب میں بارشوں کاامکان

نارمل پاسپورٹ کے زیر التواء کیسز کی تعداد چھ لاکھ تک پہنچ گئی ہے اور دو دو ماہ تک پا سپورٹ نہیں ملتا۔


متعلقہ خبریں