انگلینڈ نے بھارتی سرزمین پر زیادہ ٹیسٹ فتوحات کا آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا ریکارڈ توڑ دیا

انگلینڈ

انگلینڈ نے بھارتی سرزمین پر میزبان ٹیم کے خلاف زیادہ ٹیسٹ فتوحات کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

انگلش ٹیم نے حیدرآباد ٹیسٹ میں بھارت کو 28رنز سے شکست دی جو اس کی بھارتی سرزمین پر میزبان ٹیم کے خلاف مجموعی طور پر 15ویں کامیابی تھی۔

اس جیت کے ساتھ ہی اس نے بھارتی سرزمین پر بھارت کے خلاف زیادہ ٹیسٹ فتوحات کا آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ میچز میں 14،14کامیابیاں حاصل کر رکھی ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح، 21 سال بعد ٹیسٹ میچ جیت لیا

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 1933سے 2024کے دوران بھارتی سرزمین پر مجموعی طور پر 65ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جن میں میزبان ٹیم 22میں کامیاب رہی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 15فتوحات حاصل کر سکی اور 28میچز ڈرا ہوئے۔

آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ میچز میں 54مرتبہ مدمقابل ہوئیں جن میں سے میزبان ٹیم 23میں کامیاب رہی جبکہ آسٹریلیا کے حصے میں 14فتوحات آئیں اور 16میچز ڈرا اور ایک ٹائی ہوا۔

بھارتی ٹیم اپنی سرزمین پر ویسٹ انڈیز کے خلاف 47ٹیسٹ میچز میں مدمقابل آئی جس میں سے 13میں بھارت اور 14میں ویسٹ انڈین ٹیم کامیاب رہی جبکہ 20ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔


متعلقہ خبریں