عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ، بمباری سے مزید 183 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غزہ کے شہر خان یونس میں الاقصیٰ یونیورسٹی، النصر، الامل اور الخیر اسپتالوں کے قریب شدید لڑائی جاری رہی جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید گولہ باری اور فائرنگ کی گئی، نصائرات کیمپ پر حملے میں 11 فلسطینی جان کی بازی ہار گئےجبکہ النصر اسپتال میں بجلی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔
اسرائیلی بربریت کو 3 ماہ مکمل ، فلسطینی شہداء کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کر گئی ، لاکھوں بے گھر
اسرائیلی فورسز کی جانب سے الامل اسکول کو گھیرے میں لے لیا گیا جبکہ امداد ملنے کے منتظر فلسطینیوں پر بھی گولہ باری کی گئی، اب تک شہادتوں کی تعداد 26 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 64 ہزارسے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتہ ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں اسرائیل کو حکم دیا تھا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کو روکے اور شہریوں کی مدد کے لیے مزید اقدامات کرے ، تاہم عدالت نے جنوبی افریقہ کی درخواست کے برعکس جنگ بندی کا حکم دینے سے گریز کیا۔