سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کےذخائر میں 24کروڑ30لاکھ ڈالرکا اضافہ

state bank اسٹیٹ بینک

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کےذخائر میں 24کروڑ30لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں آرمڈ فورسز کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

اعلامیہ کے مطابق سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کےذخائر8ارب27کروڑڈالرسےزائد ہوگئے ہیں ،کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 70 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں،پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13ارب 34 کروڑ 14لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب رواں مالی سال2023-24 کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر 2023) کے دوران پاکستان کومجموعی طور پر پانچ ارب 96 کروڑ ڈالر کی بیرونی امداد ملی ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے دسمبر 2023 تک غیر ملکی امداد کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تادسمبر) میں کثیرالجہتی اداروں سے 2 ارب 24 کروڑ ڈالر کی امداد ملی ہے۔

بھارت کا پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کا ہولناک منصوبہ بے نقاب

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں دوست ممالک سے 72 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ملی جبکہ دوست ممالک کی طرف سے 2 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹ حاصل ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں عالمی بینک نے سب سے زیادہ امداد دی ہے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں عالمی بینک نے ایک ارب ڈالر سے زائد کا قرض فراہم کیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 59 کروڑ ڈالر اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے 29 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا اور اسلامی ترقیاتی بینک نے 16 کروڑ ڈالر کا قرض دیا ہے۔

کینیڈا نے سٹوڈنٹ ویزا پالیسی میں تبدیلی کردی

رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں پاکستان نے پٹرولیم درآمد میں ساڑھے 59 کروڑ ڈالر کی سعودی آئل سہولت استعمال کی ہے۔

علاوہ ازیں عالمی معاشی ریٹنگ ایجنسی فچ نے ایشیائی ممالک کی معاشی رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں آئی ایم ایف کی وجہ سے استحکام آیا ہے۔

فچ کی جانب سے معاشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کو مزید چند سال آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ رہنے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کی معیشت بہتر ہو سکتی ہے۔

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری ،بابر اعظم کی ترقی

فچ رپورٹ کے مطابق 2024ایشیا میں انتخابات کا سال ہے،انتخابات کے باعث ایشیائی ممالک معاشی استحصال کا شکار ہیں،انتخابات کے بعد معاشی استحکام کی پالیسیاں مزید واضح ہوں گی۔

آئی ایم ایف سے قرض کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر کی گئی تھی، آئی ایم ایف پروگرام میں رہنے سے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر ہوسکتی ہے۔

سرگودھا ،چیمہ خاندان الیکشن سے دستبردار

فچ رپورٹ کے مطابق پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، کوریا اور سری لنکا میں الیکشن ہونا باقی ہیں، الیکشن کے سال میں اصلاحات کا عمل سست روی کا شکار ہو جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں