پاکستان اور روس کے درمیان معاہدہ طے


اسلام آباد: پاکستان اور روس کے درمیان کھیلوں اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہو گئے۔

ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ مفاہمت کی یادداشت پر پاکستان کی وزارت بین الصوبائی رابطہ اور روس کی وزارت کھیل نے دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کے بغیر دہشتگردی کیخلاف فتح ممکن نہیں تھی، نگران وزیر اعظم

دستاویز پر روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی اور روسی وزیر کھیل اولیگ متیتسن نے دستخط کیے۔

دوسری جانب اسلام آباد کے جناح کنونشن میں پاکستان نیشنل یوتھ کنونشن 2024 میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے بغیر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فتح ممکن نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بحیثیت قوم دہشت گردی کی لعنت کا انتہائی بہادری سے مقابلہ کیا اور ہم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بےمثال قربانیاں دی ہیں۔

نگران وزیر اعظم نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں نوجوانوں کی شمولیت اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھیں۔


متعلقہ خبریں